سگریٹ نوشی جسم کو کیسے تباہ کرتی ہے؟ جانیں روبوٹ اسموکر سے
  22  ستمبر‬‮  2018     |     صحت اورتندرستی
کیا آپ جانتے ہیں تمباکو نوشی آپ کے اندرونی جسمانی نظام پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟تو آئیں پھر آج اس سگریٹ نوش روبوٹ سے ملیں جو آپ کو بتائے گا کہ سگریٹ نوشی آپ کے لیے کس قدر تباہ کن ہے۔امریکی ریاست میساچوسٹس میں بنایا گیا یہ روبوٹ اسموکر سگریٹ نوشی کے نقصانات کو اجاگر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔مزید پڑھیں: تمباکو نوشی آپ کو دیوانہ بنا سکتی ہے یہ روبوٹ دھواں جمع کرنے والے چیمبر اور ایک فلٹر کے ذریعے کام کرتا ہے۔ جیسے جیسے سگریٹ جلتی ہے دھواں اس فلٹر کے ذریعے گزرتا ہے۔اور صرف ایک سگریٹ کے بعد اس فلٹر کا کیا حال ہوجاتا ہے، آپ خود دیکھیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 5.8 کھرب سگریٹ پیے جاتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی جنگوں اور تنازعات سے کہیں زیادہ افراد کی قاتل ہے اور ہر سال 71 لاکھ افراد اس کے باعث موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے پیاروں کو اس تباہ کن لت سے بچانا چاہتے ہیں تو اس روبوٹ اسموکر کو خریدنے کی قیمت 60 یورو یعنی 8 ہزار 7 سو پاکستانی روپے ہے۔


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں








سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


دلچسپ و عجیب



تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے
© 2017, Daily Buraq
Home | About Us | Contact Us